حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج رات پوری دنیا میں امام شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے نماز شب اول قبر (نماز وحشت) ادا کی جائے گی۔
اس سلسلے میں حوزہ نیوز کی جانب سے احکامِ شرعی کے مطابق نماز لیلة الدفن کی تفصیلات اور طریقۂ کار جاری کیا جا رہا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دو رکعتی مستحب نماز ہے جسے نماز ہدیہ اور نماز وحشت قبر بھی کہا جاتا ہے۔
طریقۂ نماز:
- رکعت اول میں سورہ حمد کے بعد آیت الکرسی پڑھی جائے۔
- رکعت دوم میں سورہ حمد کے بعد دس مرتبہ سورہ قدر (انا انزلناه) پڑھی جائے۔
- نماز کے بعد یہ دعا پڑھی جائے:
«اللهم صلّ على محمّد و آل محمّد و ابعث ثوابها الى قبر سیدعلی فرزند سید جواد»
اہم نکات:
- نماز وحشت کا وقت پہلی شب قبر (دفن کے بعد) کی پوری رات ہے البتہ اول شب افضل ہے اور آخر وقت اذان صبح سے پہلے تک وقت باقی رہتا ہے۔
- اگر تدفین میں تاخیر ہو تو نماز کو شب اول قبر تک موخر کیا جائے۔
- ہر میت کے لیے علیحدہ نماز پڑھنا مستحب ہے البتہ مشترکہ نماز بھی امیدِ ثواب کے ساتھ جائز ہے۔
جن عزیزان کے لیے نماز وحشت ادا کی جائے گی، ان کے اسماءِ گرامی:
- سید علی فرزند سید جواد (امام شہید، رہبر امت اسلامیہ)
- سیدہ بشری فرزند سید علی (رہبر شہید کی صاحبزادی)
- مصباح الہدی فرزند محمد باقر (رہبر شہید کے داماد)
- زہرا فرزند غلام علی (رہبر شہید کی بہو)
- زہرا فرزند محمد جواد (رہبر شہید کی نواسی)









آپ کا تبصرہ